پیپلزپارٹی میں اختلافات، ایکساتھ کئی رہنما مستعفی

کوئٹہ (پی این آئی)بلوچستان میں ٹکٹوں کی تقسیم پر پیپلزپارٹی میں اختلافات سامنے آ گئے،پیپلزپارٹی کے 8ارکان منحرف اور ایک نے مستعفی ہونے کااعلان کردیا۔

بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 42سے سید داؤد آغا کو ٹکٹ جاری کردیاگیا جس پر سابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان منحرف ہو گئے اور آزاد حیثیت سے انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا۔بلوچستان کے بیشتر حلقوں پر پیپلزپارٹی کے کاغذات جمع کرانے والے اراکین منحرف ہو گئے،ٹکٹ جاری نہ ہونے پر مستونگ سے پیپلزپارٹی رہنما نواب محمد خان شاہوانی مستعفی ہو گئے،پیپلزپارٹی نے پی پی 37سے سردار نور احمد بنگلزئی کو ٹکٹ جاری کیا،نوابزادہ امین رئیسانی ، ثنا اللہ جتک، سردار عمران بنگلزئی، لعل محمد جتک پارٹی فیصلے منحرف ہو گئے،لیاقت لہڑی، خان محمد بڑیچ نے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close