پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی رہائی کا حکم آگیا

کراچی (پی این آئی) سٹی کورٹ نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی رہائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کا سٹی کورٹ تھانے میں درج مقدمے میں ریلیز آرڈر جاری کیا ہے۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت نے کہاہے کہ حلیم عادل شیخ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو جیل سے رہا کردیا جائے، مقدمے میں علی زیدی بھی نامزد ہیں۔ سٹی کورٹ میں حسان نیازی کو فرار کرانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف دو مختلف درخواستوں پر سرکاری وکلا نے دلائل کے لئے مہلت مانگ لی۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف دو مختلف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ دو مختلف درخواستوں میں ایک ہی نوعیت کی استدعا کی گئی ہے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ صوبائی اینٹی کرپشن کے علاوہ دیگر فریقین نے تحریری جواب جمع کرادیا ہے۔دونوں درخواستوں کو یکجا کیا جائے۔

عدالت نے سرکاری وکلا کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی۔ادھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے 8 فروری کو عام انتخابات میں حصہ لینے والے کراچی سے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ ملیر این اے 229 سے ولی محمد مغیری، 230 سے مسرور سیال، 231 سے خالد محمود، کورنگی این اے 232 پر حلیم عادل شیخ اور 233 سے ایڈووکیٹ حارث امیدوار ہوں گے۔ این اے 234 سے فہیم خان، این اے 235 سے سیف الرحمان، این اے 236 سے عالمگیر خان، این اے 237 سے ایڈووکیٹ ظہور محسود اور 238 سے حلیم عادل شیخ الیکشن میں حصہ لیں گے۔ علاوہ ازیں، این اے 239 سے یاسر بلوچ، 240 سے رمضان گھانچی، این اے 241 سے خرم شیر زمان، 242 سے دوا خان اور 243 سے ایڈووکیٹ شجاعت علی امیدوار ہوں گے۔این اے 244 سے آفتاب جہانگیر، 245 سے عطا اللہ خان، 246 سے ملک عارف اعوان، این اے 247 سے یرسٹر فیاض، 248 سے ارسلان خالد، این اے 249 سے بیرسٹر عزیر غوری اور این اے 250 پر ریاض حیدر پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close