عام انتخابات، فیصلہ کر لیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(پی این آئی)عام انتخابات، فیصلہ کر لیا گیا،نوٹیفکیشن جاری۔۔۔۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عام انتخابات میں سکیورٹی سے متعلق کمیٹی قائم کردی۔نگران وزیراعظم کی جانب سے عام انتخابات کے لیے قائم کی جانے والی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں سیکرٹری داخلہ سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز شامل ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر مواصلات کمیٹی کے کنوینرہوں گے اور کمیٹی 7 اراکین پر مشتمل ہے جب کہ کمیٹی عام انتخابات کے لیے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close