اسلام آباد (پی این آئی) ایران اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق نے دورۂ ڈیووس مختصر کر دیا ہے۔۔۔۔حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کیے گئے اعلان کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق آج رات وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم نے 22 جنوری کو وطن واپس آنا تھا۔۔۔۔ پاکستان کے دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے آج صبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانا بنایا ہے۔۔۔۔۔
پاکستان کی جانب سے اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو آپریشن مرگ بر، سرمچار کا نام دیا گیا ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ سیستان میں انٹیلی جنس بیسڈ پاکستانی آپریشن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں