پاک ایران کشیدگی، پاکستان نےاہم اقدامات کر لیے

اسلام آباد(پی این آئی)پاک ایران کشیدگی، پاکستان نےاہم اقدامات کر لیے۔۔۔۔۔پاکستان نے ایران سمیت مغربی سمت سے آنے والی تمام پروازوں کی مانیٹر نگ شروع کردی۔سول ایوی ایشن (سی اے اے) ذرائع کے مطابق مغربی سرحدوں پر فضا میں ہونے والی ہر سرگرمی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے اور پاکستانی حدود میں مغرب سے آنے والی تمام پروازوں سے متعلق الرٹ رہنے اور پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ائیرٹریفک کنٹرول کو ایران سمیت تمام مغربی پروازوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،

اس سے پہلے مغرب کی طرف سے پاکستان آنے والی پروازوں کی مانیٹرنگ نہیں ہوئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایران کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کیلئے کھلی ہے، اے ٹی سی کو ایران کے لیے فضائی حدود بندش سے متعلق ہدایت نہیں ملی اور ایران پاکستان کے درمیان کمرشل پروازوں کی بندش کی بھی کوئی ہدایت نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے بلوچستان پر حملے کے جواب میں آپریشن مرگ بر ، سرمچار کے ذریعے ایران کو جواب دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نےصبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، پاکستان کی کارروائیوں میں متعدد دہشتگرد مارے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close