الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والوں کی تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد(پی این آئی )ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے 266 حلقوں میں 5ہزار121 امیدوار میدان میں ہیں،قومی اسمبلی کی نشستوں کی دوڑ میں 4ہزار807 مرد، 312 خواتین اور 2خواجہ سراء شامل ہیں۔قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے ایک 1873 امیدوار الیکشن لڑیں گےجبکہ 3248 امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑیں گے۔بات کریں پنجاب اسمبلی کی تو جنرل نشستوں پر 6ہزار 710 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 6ہزار405 مرد اور 305 خواتین شامل ہیں،پنجاب اسمبلی کی نشستوں کیلئےسیاسی جماعتوں نے 1874 امیدوار میدان میں اتار رکھے ہیں جبکہ 4ہزار836 آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں کی دوڑ میں شامل ہیں۔

اسی طرح سندھ اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 2878 امیدوار دوڑ میں شامل ہیں،سندھ اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 2722 مرد، 156 خواتین انتخابی میدان میں ہیں،سندھ اسمبلی کیلئےسیاسی جماعتوں کے 949 جبکہ 1929 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 1834 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 1763 مرد، 69 خواتین، 2خواجہ سرا ءامیدوار شامل ہیں۔بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 1273 امیدوار الیکشن لڑیں گے ،جن میں 1233 مرد، 40 خواتین شامل ہیں۔چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر کل 12ہزار695 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close