ملتان میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا، پیپلز پارٹی نے اہم وکٹ اڑا دی

ملتان(پی این آئی ) پاکستان پیپلزپارٹی نے ملتان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی اہم سیاسی وکٹیں گرا دیں۔

مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈر اور امیدوار حلقہ پی پی 213 ملک ظفرعباس راں پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 218 اور امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 213 ملک ظفر عباس راں نے مسلم لیگ ن کو خیرآباد کہہ دیا ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی، سابق ایم این اے سید علی موسیٰ گیلانی، سابق صوبائی وزیر سید علی حیدر گیلانی اور سابق ایم پی اے ملک واصف مظہر راں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک ظفر عباس راں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ ملک ظفر عباس راں نے حلقہ پی پی213، این اے148، پی پی291 ، این اے 151 میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواران کی بھرپور حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close