عمران خان کے حلقہ انتخاب میں مسلسل کئی گھنٹے فائرنگ ۔؟ خوفزدہ کردینے والی تفصیلات سامنے آگئیں

میانوالی (پی این آئی ) عمران خان کے حلقہ انتخاب میں مسلسل کئی گھنٹے تک فائرنگ ہوتی رہی ، یہ فائرنگ منگل اور بدھ کی درمیانی رات ہوئی جس کی وجہ بھی سامنے آگئی اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس سے پٹرولنگ کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چکڑالہ کی حدود میں موجود گائوں ڈھبہ کرسیال میں چوری کی واداتیں شروع ہوگئی ہیں اور رات کے پچھلے پہر دکانوں کا صفایا ہوجاتاہے، بندگھروں سے لوگوں کے بسترتک اٹھالیے گئے، صرف یہی نہیں بلکہ سرکاری واٹرسپلائی کا ٹرانسفارمر اور پائپ لائن تک چوراٹھا کرلے گئے۔مقامی ذرائع نے بتایاکہ چورممکنہ طورپر لوڈرگاڑی اپنےساتھ لاتے ہیں اورسامان اسی میں بھر کر لے جاتے ہیں۔ گزشتہ رات بھی ایک گھر میں نامعلوم افراد نے گھسنے کی کوشش کی تو پڑوسی جاگ گئے جس پر انہوں نے فائرنگ کی ، اس کے بعد پورے دیہات میں کئی گھنٹے تک فائرنگ ہوتی رہی،ان وارداتوں کی وجہ سے پورے علاقے میں بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ کچھ مقدمات کے اندراج کے باوجود پولیس کو کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی جس کی وجہ سے شہریوں نے میانوالی تلہ گنگ روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close