پولیس کا لیگی رہنماکے انتخابی جلسے پر چھاپہ۔۔کرسیاں اٹھاکرفرار، لائٹیں بھی بند کروا دیں

ویب ڈیسک (پی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا انتخابی جلسہ روک دیاگیا۔

رہنما ن لیگ دانیال عزیز آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور بطور آزاد امیدوار شکر گڑھ میں ان کا پہلا انتخابی جلسہ تھا۔پولیس نے جلسے میں اسٹیج اور کرسیاں اٹھاکر لائٹیں بند کروا دیں۔ ڈی ایس پی کے مطابق جلسے کیلئے اجازت نامہ نہیں تھا، اس لیے جلسہ روک دیا گیا۔اس حوالے سے دانیال عزیز کا کہنا تھاکہ ہم کل اجازت لیکر دوبارہ جلسہ کریں گے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close