ہم کامیاب نہیں ہوئے تو ۔۔۔؟سابق وزیراعظم نے بڑا خدشہ ظاہر کردیا

لاہور (پی این آئی ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الیکشن پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے، اگر ہم نہ جیتے تو عوام کا سیلاب سب کچھ بہا کر لے جائے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ 2018 میں شیر کا نشان چھینا گیا، جسٹس ثاقب نثار کے ذریعے نواز شریف حکومت کا تختہ نہ الٹا جاتا تو پاکستان آج مشکلات میں گھرانہ ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف چند روز میں ن لیگ کے منشور سے متعلق آگاہ کریں گے، ہم ملک کر محنت کرکے ملک کو پاؤں پر کھڑا کریں گے، 8 فروری کا سفر جسے 2017 میں ڈنڈے اور بلے سے ختم کیا گیا دوبارہ شروع کریں گے۔صدر ن لیگ نے کہا کہ سیاست داؤ پر لگادی لیکن کوئی ملال نہیں، سیاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، اربوں ڈالر سے سالانہ گیس، تیل، منگواتے ہیں، نوجوان ملک کو ترقی دلاسکتے ہیں، زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے بدقسمتی سے اس پر کوئی کام نہیں ہورہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں