اسلام آباد(پی این آئی)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہاہے کہ انتخابات کی سخت مانیٹرنگ ہوگی، الیکشن مقررہ تاریخ کو ہی ہوں گے، پولنگ سٹاف کی کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی ہو گی۔
عام انتخابات میں سکیورٹی صورتحال کے جائزے سے متعلق اہم اجلاس ہوا،چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وزارت داخلہ سمیت وفاق اور چاروں صوبوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملک کے کچھ حصوں میں تھریٹ الرٹس ہیں ،پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ، دوران بریفنگ کہا گیاکہ سیلاب سے متاثرہ پولنگ سٹیشنز کی مرت کا کام تیزی سے جاری ہے،انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں،ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری مکمل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں