کراچی (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے بلاول بھٹو زرداری کے وزیراعظم بننے کی پیشگوئی کر دی۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کے چانسز ہیں۔ملک میں الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔عمران خان فی الحال اس الیکشن میں مائنس ہو چکے۔منظور وسان نے کہا نہیں لگتا کہ ان حالات میں کوئی ایک پارٹی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ملک میں اب جو بھی حکومت بنے گی وہ اتحاد بنے گی۔اس سے قبل پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے کہا تھا کہ انتخابات میں پیپلزپارٹی بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔پیپلزپارٹی کے سینئر سیاستدان منظور حسین وسان نے کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، نواز لیگ کو خوش فہمی ہے تو وہ رہے لیکن وفاق میں حکومت بلاول بھٹو زرداری کی ہوگی۔منظور وسان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان مل بھی جائے تو فرق نہیں پڑتا، وہ اب ہار کی ریس میں ہے جیت کی نہیں، پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنتے رہتے ہیں لیکن کبھی کامیاب نہیں ہوتے، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، ججز کے مستعفی ہونے اور الیکشن کمیشن کے سیکریٹریز کی چھٹی سے الیکشن کمیشن پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتوار کو خیرپور میں بلاول بھٹو کا جلسہ تاریخی ہوگا اور الیکشن کیمپنگ کی شروعات ہوگی، پہلی بار سیاست میں آیا ہوں، والد نے زمینداری دی ہے، اپنے والد کی طرح پی پی 27 کوٹ ڈیجی کی عوام کی خدمت کروں گا۔خیال رہے کہ پی پی رہنماء منظور وسان کے سندھ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 202 خیرپور سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں