لاہور(پی این آئی ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو ناہل قرار دے دیا۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے این اے 122 اور این اے 89 سے کاغزات نامزدگی پر اعتراضات برقرار رکھے گئے۔ عدالت نے سابق چیرمین پی ٹی آئی کے دونوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی بحال کرنے کی درخواست خارج کی۔ اس کے علاوہ عدالت نے فواد چوہدری ،حبا فواد، حماد اظہر اور پرویز الہیٰ کو ابھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔جب کہ لاہور ہاٸیکورٹ نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ ہائیکورٹ نے وائس چیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کاغذاتِ نامزدگی خارج ہونے کے خلاف درخواست خارج کر دی،عدالت نے ٹریبونل کے فیصلے برقرار رکھے۔ ۔واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر کے بعد ایپلٹ ٹریبونل نے بھی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے جس کے بعد وہ الیکشن لڑنے کیلئے نااہل ہو گئے تھے۔
ملتان کے ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اپیلوں پر فیصلہ سنایاتھا جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی آر او کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی تھی، شاہ محمود قریشی کی جانب سے این اے 150 ، 151 اور پی پی 218 ، پی پی 219 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیلیں دائرکی گئی تھیں جنہیں ٹریبونل نے مسترد کردیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں