اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد میں تھانہ آبپارہ کی حدود سیکٹر جی سکس کے گھر میں گیس لیکیج سے دھماکے سے ماں اوربیٹی جاں بحق ہوگئیں۔
گیس دھماکے کے نتیجے میں گھر میں موجود خاتون اور ان کی 6 سالہ بچی موقع پردم توڑ گئی جبکہ دھماکے سے گھر مکمل طور پرجل گیا اوردیواریں بھی گر گئیں ۔ دھماکے کے بعد ریسیکواہلکار اور پولیس کی نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ، دھماکے سے گلی میں کھیلتی بچی بھی زخمی ہو گئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس حوالے سے عینی شاہدین کے مطابق محلے میں گیس لیکیج کافی دنوں سے بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے گھر کے اندر گیس لیکیج پھیل گئی جس سے زور دار دھماکا ہوا، گھر والوں نے سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ کو کئی بار آگاہ کیا لیکن انہوں نے لیکیج کو چیک تک نہ کیاجس کے باعث آج یہ حادثہ پیش آیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی اسلام آباد کے ایف 7مرکز میں پیٹرول پمپ پر گیس سلنڈر دھماکے ہوئے تھے جس میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ ایک بچہ اور ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
پمپ پر گاڑی کے سلینڈر میں گیس بھروانے کے دوران دھماکا ہوا تھاجس کی شدت کافی زیادہ تھی، گاڑی کے پچھلی سیٹ پر دو خواتین بیٹھی تھیں جوکہ بہت زیادہ زخمی ہوئیں انہیں طبی امدادا کیلئے فوری طور پرہسپتال پہنچایا گیا تھا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگئیں تھیں۔اس کے علاوہ گاڑی کاڈرائیوراور بچے سمیت پمپ اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ گاڑی میں ناقص سلنڈر لگا ہوا تھا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ہے تھا۔ پولیس حکام نے دھماکے بعد پیٹرول پمپ کو سیل کر دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں