بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو اڈیالہ جیل سے ہنگامی حکم جاری کر دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے لیٹر ہیڈ پر جاری بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین نے وکیل اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت کو سندھ میں اپنی سرگرمیاں روک دینے اور اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ۔۔۔ اس حکم میں یہ نہیں لکھا گیا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف نے یہ حکم کب اور کس کے ذریعے جاری کیا ہے ۔۔ اس حکم پر کسی کے دستخط بھی نہیں ہیں ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close