زور دار دھماکہ

کوئٹہ (پی این آئی)زور دار دھماکہ۔۔۔۔۔کوئٹہ کے زرغون روڈ پر دھماکے کے باعث تین بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا ہے کہ دھماکا زرغون روڈ پر پل کے نیچے کچرے کے ڈھیر میں ہوا، دھماکا بظاہر دیسی ساختہ بم کا معلوم ہوتا ہے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کچرا چننے والے تین بچے اور ایک ٹریفک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں