اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ انتخابی نشانات کی تبدیلی کا عمل جاری رہا تو الیکشن میں تاخیر کا خدشہ ہے۔
اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بیلٹ پیپر دوبارہ پرنٹ کروانا پڑیں گے جس کےلیے پہلے ہی وقت محدود ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسپیشل کاغذ بیلٹ پیپرز کےلیے مہیا کیا ہے وہ بھی ضائع ہوجائے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ تینوں پرنٹنگ کارپوریشنز کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آرڈر دے چکے ہیں، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بھی شروع ہوگیا ہے۔ ای سی پی کے مطابق اس بار 26 کروڑ بیلٹ پیپر چھپوائے جارہے ہیں، انتخابی نشانات تبدیل کرنے کا سلسلہ نہ رکا تو ایسے حلقوں میں الیکشن ملتوی کرنا ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں