الیکشن کی تیاریاں، پولنگ ڈے سے قبل الیکشن کمیشن میں اہم عہدوں پر نئی تعیناتیاں

اسلام آبا د (پی این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان کا تبادلہ کردیا گیا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اعجاز انور چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کا تبادلہ کرکے ڈی جی الیکشن سیل ای سی پی اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close