الیکشن کمیشن کے اہم ترین عہدیدار کا استعفیٰ منظور

اسلام آبا د (پی این آئی) سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا، ان کی جگہ ڈاکٹر سید آصف حسین نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن مقرر کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے عمر حمید کا استعفیٰ منظور کیا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے چند روز قبل خراب صحت کی بنیاد پر استعفیٰ دیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سید آصف حسین نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن مقرر کردیے گئے، چیف الیکشن کمشنر نے انہیں 1 سال کےلیے تعینات کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close