لاڑکانہ (پی این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں انتخابی منشور کا اعلان کردیا۔
بیگم نصرت بھٹو آڈیٹوریم لاڑکانہ میں ’عوامی معاشی معاہدہ‘ کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو مفت تعلیم اور غریبوں کو مالکانہ حقوق پر مکانات فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال تنخواہ میں 8 فیصد اضافہ کریں گے، غربت مٹاؤ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید بہتر کریں گے۔کسانوں کو ہاری کارڈ اور اُن کی فصلوں کو انشورنس دیں گے۔مزدوروں کو بینظیر مزدور کارڈ کے ذریعے پنشن دیں گے جبکہ یوتھ کارڈ بھی متعارف کرائیں گے۔بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ روزگار بڑھانے کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کریں گے، ہم نے پرائیویٹ سیکٹر میں انویسٹمنٹ کا پلان بنایا ہے۔ہمارے منصوبے سے بیروزگاری کی شرح میں کمی آسکے گی، ہم اسمال انڈسٹری کے فروغ کےلیے بھی کام کریں گے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ملک کے ہر ہرضلع میں یونیورسٹی بنائیں گے، پورے ملک کے عوام کو صحت سہولیات فراہم کریں گے، ہر طالب علم کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔کچے علاقے کے لوگوں کو قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں، ڈاکوؤں کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ وہ تشدد چھوڑ کر ہماری طرف آجائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں