کراچی (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب میں انتخابی امیدواروں کو تیر کا نشان الاٹ نہ کرنے کو سازش قرار دے دیا۔
سینئر رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ پنجاب میں امیدواروں کو تیر کا نشان الاٹ نہ کرکے زیادتی کی جارہی ہے، ہمارے7 امیدواروں کو پنجاب میں پارٹی نشان تیر کے بجائے مختلف نشان الاٹ کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر تاج حیدر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن66 کے تحت جس امیدوار کے پاس پارٹی ٹکٹ ہوگا وہ ریٹرننگ افسر سے پارٹی نشان حاصل کرسکتا ہے۔ لیکن ہمارے 7 امیدواروں کے پاس پارٹی ٹکٹ ہونے کے باوجود پنجاب میں پارٹی کا نشان تیر نہیں دیا گیا۔ یہ ہمارے امیدواروں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہورہی ہے۔
ہمارے انتخابی امیدواروں کو سازش کے تحت تیر کا نشان الاٹ نہیں کیا گیا۔ لاہور کے حلقہ پی پی 163 سے فیاض بھٹی انتخابی امیدوار ہیں، یہ سیٹ بلاول بھٹو کے حلقہ این اے 127 میں آتی ہے، لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عدالت سے رجوع کرنے والے تین امیدواروں کو نشان الاٹ کر دیئے ہیں۔ سنٹرل الیکشن سیل پاکستان پیپلز پارٹی کے مطابق سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران کمیشن کے ماہر وکیل کے اتفاق کے باوجود پی پی حلقہ 163 پر ہمارے امیدوار کو پارٹی نشان (تیر) الاٹ نہ کرنے پر افسوس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں