میٹرک امتحانات ملتوی ہونے کا امکان؟ طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب نے رمضان المبارک کی وجہ سے میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کی تجویز پر فیصلے کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔۔

 

 

 

 

 

لاہور میں پنجاب تعلیمی بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ایس ایس سی (میٹرک) کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔۔۔۔ اس سے قبل آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو لکھے گئے خط میں رمضان المبارک کی وجہ سے امتحانات کو کم از کم ایک ماہ تک مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ پنجاب میں میٹرک کے امتحانات یکم مارچ سے شروع ہونے والے ہیں۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے ڈیٹ شیٹ بھی جاری کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close