ن لیگی رہنما نے الیکشن میں علیم خان کی حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) این اے 119 اور پی پی149میں مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کی انتخابی حکمت عملی مکمل ہو گئی۔قومی اسمبلی کے لئے مریم نواز اور صوبائی اسمبلی کے لئے عبدالعلیم خان کو منتخب کریں گے۔

 

 

سینئر لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر نے پی پی 149میں امیدوار صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔مسلم لیگ ن کے4 یونین کونسل کے چیئرمین بھی عبدالعلیم خان کی حمایت میں سامنے آ گئے۔پی پی149کی سیاسی حکمت عملی کیلئے شیخ روحیل اصغر اور رہنما آئی پی پی شعیب صدیقی کی ملاقات ہوئی۔ شیخ روحیل اصغر کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان کی عوامی خدمت کا ہر شہری معترف ہے،اُن کی انتخابی مہم چلائیں گے۔ علاوہ ازیں پی پی 149کی یوسی 153کے چیئرمین ملک سعید اور 157سے فاروق خان نے بھی شرکت کی۔یونین کونسلز کے چیئرمین فاروق ڈوگر اور میاں شبیر نے بھی عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کیا۔ شعیب صدیقی نے کہا کہ شیخ روحیل اصغر کی حمائیت اور مسلم لیگ ن کی سپورٹ پر شکر گزار ہیں۔

 

 

 

پی پی149 کا ہر ووٹر 8فروری کو شیر اور عقاب کے نشان پر مہر لگائے گا۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لاہور کے بڑے حلقے کا معاملہ حل کر لیا ۔این اے 121سے شیخ روحیل اصغر الیکشن لڑیں گے جبکہ سردار ایاز صادق کو 120سے ٹکٹ دیدیا گیا ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دو سینئر رہنمائوں سردار ایاز صادق اور شیخ روحیل اصغر کے درمیان حلقہ این اے 121کی ٹکٹ کے لئے مقابلہ تھا ۔ بتایاگیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے شیخ روحیل اصغر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121سے ٹکٹ دیدیا ہے جبکہ سردار ایاز صادق حلقہ این اے 120سے الیکشن لڑیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے سابق ممبر قومی اسمبلی سہیل شوکت بٹ نے حلقہ این اے 120سے کاغذات نامزدگی واپس لینا کا فیصلہ کیا ہے ۔سہیل شوکت بٹ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے الیکشن لڑنے کے خواہاں تھے ۔ پارٹی کی جانب سے سہیل شوکت بٹ کوصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 151 سے ٹکٹ دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں