اسد قیصر کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

پشاور (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو انتخابات لڑنے کی اجازت مل گئی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو درست قرار دے دیا، اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنایا، جس میں پشاور ہائیکورٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیلوں کو خارج کردیا، عدالت کی جانب سے اپنے فیصلے میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 صوابی سے اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دینے کا فیصلہ دیتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ گزشتہ روز اپنے حلقے میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کے لیے مجھے پُرکشش آفرز بھی آئیں اور دباؤ بھی بہت تھا لیکن میں صوابی کا پختون ہوں جو عمران خان کو نہیں چھوڑ سکتا کیوں کہ عمران خان نے عزت دی ہے۔

 

 

اس لیے جینا اور مرنا اسی کے ساتھ ہے، ووٹ اور فیصلے کا اختیار عوام کے پاس ہے، فیصلہ عوام نے ووٹ کے ذریعے کرنا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماء کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے وہیل چیئر کا نشان الاٹ کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان کو ’چینک‘ کا نشان ملا ہے، این اے 128 سے پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجہ کو ’ریکٹ’ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے، این اے 129 سے پی ٹی آئی امیدوار میاں اظہر ’کرکٹ سٹمپ‘ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے، پارٹی رہنما شہریارآفریدی کو ’بوتل‘ کے نشان پر الیکشن لڑنا ہوگا، شاندانہ گلزار کو ’پیالہ‘ اور مہر بانو قریشی کو ’چمٹا‘ کا انتخابی نشان دے دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شوکت یوسفزئی کو ’ریکٹ‘ کا نشان ملا ہے۔

 

 

 

ملتان سے زین قریشی کو ’جوتے‘، ڈاکٹر ریاض لانگ کو ’راکٹ‘، لاہور سے عالیہ حمزہ ملک کو ’ڈائس‘، بھکر سے ثناء اللہ خان مستی خیل کو ’لیٹربکس‘ کا نشان ملا ہے، پرویزالہیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہٰی ’فریج‘ کے نشان پر الیکشن لڑیں گی۔ معلوم ہوا ہے کہ ملتان سے ہی عامر ڈوگر کو ’کلاک‘ کا انتخابی نشان مل گیا، عرفان اللہ خان نیازی کو ’گھڑیال‘ کا نشان ملا ہے۔ تحریک انصاف کے امیدوار این اے 107 سے مہر ریاض فتیانہ کو کرسی، پی پی 123 آشفہ ریاض فتیانہ اور پی پی 124سے سیدہ سونیا علی رضا شاہ کو پیالہ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ این اے 122 سے تحریک انصاف کے اظہر صدیق کو ’میڈل‘ جبکہ لطیف کھوسہ کو الفابیٹ ’(K)‘ کا انتخابی نشان الاٹ مل گیا جبکہ این اے 123 سے پی ٹی آئی امیدوار افضال عظیم پاہٹ کو ’ریڈیو‘ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے این اے 124 سےپی ٹی آئی امیدوار سردار عظیم اللہ کو ’گھڑی‘ اور ضمیر احمد کو ’ڈولفن‘ کا نشان الاٹ کیا گیا، این اے 125 سے پی ٹی آئی امیدوار جمیل اصغر بھٹی کو ’ڈھول‘ کا نشان مل گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close