آئی سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹر پر پابندی عائد کر دی

دبئی (پی این آئی) آئی سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹر پر پابندی عائد کر دی ۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے معروف کرکٹر ناصر حسین پر پابندی عائد کردی ہے ۔

 

 

 

اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنےپر ناصر حسین کو 2 سال کی پابندی کے ساتھ ساتھ 6 ماہ کی معطلی کی سزا بھی سنائی گئی ہے ، ناصر حسین پر پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے کوڈکی خلاف ورزی پر لگائی گئی ، بنگلہ دیشی کرکٹر نے کوڈ کی 3 شقوں کی خلاف ورزی کو تسلیم کیا ہے جس کے بعد ان کو سزا سنادی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close