پی ٹی آئی نے مذہبی جماعت سے اتحاد ختم کر دیا

کوئٹہ (پی این آئی) جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ سےپی ٹی آئی نےتحاد ختم کر دیاہے۔۔۔اس حوالے سےپی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی شیرانی گروپ اتحادی نہیں رہے۔۔۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ جے یو آئی شیرانی کے مولانا گل نصیب نے بلّے کے نشان کی واپسی کو قانونی فیصلہ قرار دیا تھا۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا گل نصیب نے کہا تھا کہ جب پی ٹی آئی وکلاء دفاع نہ کر سکے تو سپریم کورٹ کا کیا قصور، سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close