کسی کا انتخابی نشان چھن جانا کوئی بڑی بات نہیں،سابق وزیرِ اعظم

اسلام آباد(پی این آئی)کسی کا انتخابی نشان چھن جانا کوئی بڑی بات نہیں،سابق وزیرِاعظم۔۔۔۔۔سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ کسی کا انتخابی نشان لیا جانا میرے نزدیک کوئی اہم بات نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے بھی ماضی میں تلوار کا نشان لیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات چلی تھی کہ موسم اور حالات کی وجہ سے الیکشن کا التوا کیا جائے، میں سمجھتا ہوں سینیٹ ہمارے لیے باعث تکریم ہے، جنہوں نے قرارداد پیش کی ان کے پاس بھی کوئی جواز ہو گا۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا بھی جواب آگیا ہے کہ الیکشن مقرر وقت پر ہوں گے،

الیکشن اس وقت بھی ہوئے تھے جب حالت جنگ میں تھے، کوئی اتحادی حکومت بھی بنتی ہے تو ملک کے لیے وہ بھی اچھا ہو گاپیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ یہ ضد اور انا ہی ہے جسے ختم کرنا ہے اور آگے بڑھنا ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ ہر ایک کے لیے ہونا چاہیے، آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ سمجھتا ہوں 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی گئی تھی، 9 مئی کے واقعات، کوئی معاشرہ اور ملک اس عمل کی اجازت نہیں دیتا۔راجہ پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی پہلے سے بہتر پوزیشن میں ہے، پیپلز پارٹی کا عام فہم اور سادہ منشور بھی آگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close