شیخ رشید پھرگرفتار

راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا ہے۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید کی نیو ٹاؤن تھانے کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے کے بعد انہیں راولپنڈی میں عدالت سے گرفتار کیا گیا۔۔۔شیخ رشید کو 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔بتایا گیا ہے کہ سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے خلاف میٹرو بس اسٹیشن سکستھ روڈ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔۔۔اس سے قبل شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 19 مقدمات میں آج فیصلہ ہے، جو بھی فیصلہ ہوا اسے قبول کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close