پی پی کو ایک اور جھٹکا، سابق وزیر ایم کیو ایم میں شامل

کراچی(پی این آئی)پی پی کو ایک اور جھٹکا، سابق وزیرایم کیو ایم میں شامل۔۔۔۔پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر عرفان گل مگسی ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے۔عرفان گل مگسی نے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر عرفان گل مگسی کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پیپلزپارٹی سے رہا ہے اور میں صوبائی وزیربھی رہا ہوں، کراچی اور حیدرآباد کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے۔اس دوران میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو آج پنجاب کو فتح کرنے کی مہم چلا رہے ہیں،

بلاول لاہور میں یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ لاہور کو کراچی بنائیں گے، جن کی کارکردگی کچھ نہیں وہ وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close