اسلام آباد(پی این آئی) الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی اب بھی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست میں موجود ہے۔بلے کا نشان تو گیا، کیا پی ٹی آئی کی پارلیمانی قوت برقرار رہ سکے گی؟ دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصارعباسی کی رپورٹ کے مطابق آئین اس متعلق خاموش ہے کہ آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے والے ایسی سیاسی جماعت میں شامل ہو بھی سکیں گے یا نہیں جس سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہو۔رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ آئین آزاد حیثیت میں کامیاب امیدواروں کو سرکاری گزٹ میں نام شائع ہونے کے تین روز میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کی اجازت دیتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں