جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ،

وانا (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے علاقے برمل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔۔۔۔ اس حوالے سے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کیا گیا ہے۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ چند ماہ پہلے ملک حاجی ریز کے گھر کے راستے میں بھی بم نصب کیا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close