اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے کئی رہنما ایسے ہیں جن کے بارے میں ابھی تک یہ طے نہیں ہو سکا کہ یہ الیکشن لڑیں گے یا نہیں ۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سمیت پرویز الٰہی، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، حماد اظہر، صنم جاوید اور حبا فواد کے علاوہ درجنوں دیگر امیدوار بھی ہیں جو لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بنچ کے فیصلے کے انتظار میں ہیں جس کی سربراہی جسٹس علی باقر نجفی کر رہے ہیں۔۔۔۔ ان کے علاوہ پرویز الٰہی، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر اور صنم جاوید کی درخواستوں پر عدالت جمعے کے روز سے سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر چکی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں