بلے کا نشان، چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)بلے کا نشان، چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے اعلان کر دیا۔۔۔۔۔تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے اعلان کیا ہے کہ تمام تر تحفظات کے باوجود بلے کے نشان پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی میں جائیں گے۔ گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بے شک لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے ہم نے پٹیشن واپس لےلی ہے مگر پھر بھی بلے کے نشان پر نظرثانی میں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود اپنے انتخابی نشان بلے کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی میں جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close