امیر جماعت اسلامی کراچی پی ٹی آئی کی حمایت میں سامنے آگئے ،سپریم کورٹ سے بڑا مطالبہ

کراچی (پی این آئی) پی ٹی آئی کیخلاف فیصلے کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی کا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان بھی منسوخ کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے تحریک انصاف کو انتخابی نشان بلے سے محروم کر دیے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیول پلئنگ کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے، وصیت کے پرچوں پر چلنے والی اور خاندان کی میراث پر چلنے والی پارٹیوں کیلئے کیا حکم ہے؟۔حافظ نعیم الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کو خط بھی تحریر کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کا کورٹ کا فیصلہ دیگر سیاسی جماعتوں پر بھی نافذ کیا جائے، ن لیگ، پیپلز پارٹی کے انتخابی نشانات کی منسوخی کیے جائیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 208 کی رو سے ہر سیاسی جماعت کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن کرانا لازمی ہے، الیکشن نہ کرانے کا نتیجہ ایکٹ کی دفعہ (5) 515 کی رو سے سیاسی جماعت کے انتخابی نشان سے محرومی ہے۔خط میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق پارٹی الیکشن نہ کرانے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان منسوخ کیے جائیں، 22 دسمبر 2023 کے فیصلے میں پی ٹی آئی کو قانون کے مطابق الیکشن نہ کرانے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور عین انتخابی عمل کے درمیان اسے انتخابی نشان سے محروم کردیا گیا، اس فیصلے کے نتیجے میں لاکھوں ووٹرز غیر یقینی صورت حال سے دو چار ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close