تحریک انصاف کا خفیہ ’پلان سی‘ کیا ہوگا؟ پی ٹی آئی سینیٹر نے آخرکار بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے الیکشن کے حوالے سے اپنی پارٹی کا پلان سی بتادیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے سینیٹر ہمایوں مہمند نے موبائل فون کے ذریعے اپنے ووٹروں تک پہنچنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دن ستر اسی فیصد لوگ نکلیں گے تو دھاندلی نہیں ہوسکے گی۔سینیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے لیے بھی ہمیں کوئی نہ کوئی پلان کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں نہ بھی ملیں تو ہم مرکز، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنالیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close