چوہدری نثار نے انتخابی مہم کا جارحانہ آغاز کر دیا، کس کس کو نشانے پر لے لیا؟

لاہور(پی این آئی) سابق وفاقی وزیر چو ہدی نثار علی خان نے کہا کہ کسی کے پاؤں پکڑ کر نہیں عوام کا ہاتھ پکڑ کر انتخاب جیتوں گا۔

 

 

واہ کینٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، اقتدار کی خاطر کسی کے دروازے پر نہیں گیا، مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو نہیں بھول سکتا، علاقے کے لئے خدمات ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار چاہئے ہوتا تو اہم ترین وزارتوں کو نہ چھوڑتا، میرے ووٹرز کو کبھی اپنے فیصلے پر شرمندگی نہیں ہوگی، کل ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے آج شکست کے خوف سے بغلگیر ہیں۔ خیال رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے حلقہ این اے 54 سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ، اپنے انتخابی حلقے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی میرے ذاتی دوست ہیں وہ اس وقت مشکل سے گزر رہے ہیں ملک کے موجودہ حالات پر افسوس ہوتا ہے۔

 

 

میں کسی سیاسی جماعت کی دم پکڑ کر الیکشن نہیں جیتنا چاہتا اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگوں گا نثار علی خان کہاکہ جونیجو دور حکومت میں ٹیکسلا کو تحصیل کا درجہ دلایا ، اس حلقے میں بڑا ہسپتال بنایا ، عوام کی خدمت کی ، سکول و کالجز بنوائے ، بجلی سوئی گیس کے منصوبے میرے دور میں مکمل ہوئے اور انشاللہ عوام کی خدمت جاری رکھوں گا چوہدری نثار علی خان نے کامیاب جلسے پر حاجی ایوب صراف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ 8 فروری کو کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ٹیکسلا شہریوں کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر میزبان تقریب حاجی محمد ایوب صراف، شیخ ساجدالرحمن، شیخ ذیشان سعید، شیخ احرم ذیشان، سید عمران حیدر نقوی شہزادہ، ملک سعید نواز، سردار راقب زمان خان، ابراھیم یوسف خان، رانا عمر، نعمان احترام، یاسر بٹ، چوہدری علی صفدر، شیخ سمیر،ملک نثار اعوان ،عمر ایوب، ابو بکر ایوب،فیضان جاوید اف جمیل اباد سمیت دیگر عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close