پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو پچھاڑ دیا

ملتان(پی این آئی)فتح پور میں پی پی 279 سے ن لیگ کے رہنما، امیدوار صوبائی اسمبلی غلام رسول پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

 

 

 

فتح پور میں امیدوار ایم پی اے پی پی 279 غلام رسول بھی ن لیگ سے مایوس ہوگئے۔ ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر غلام رسول نے پیپلز پارٹی کے امیدوار ایم این اے بہادر خان سیہڑ کے ساتھ پینل بنالیا۔ دونوں رہنماؤں نے پی پی 279 اور این اے 181 سے مشترکہ پینل بنالیا۔ دونوں امیدواروں کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کریں گے۔2018 کے عام انتخابات میں غلام رسول نے ن لیگ کے امیدوار برائے قومی اسمبلی فیض الحسن سواگ کے پینل میں امیدوار صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے حصہ لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close