اختر اقبال ڈار نے پی ٹی آئی سے معاہدہ سے متعلق خاموشی توڑ دی

لاہور (پی این آئی) رہنما پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ میرا حلفاً بیان ہے کہ میرا کبھی پی ٹی آئی سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹے، ٹکٹ اور ضمیر فروش ہیں، زرداری اور نواز شریف برے ہوں گے مگر وہ احسان فراموش اور جلاو گھیراو کرنے والے نہیں ہوں گے۔اختر اقبال ڈار نے کہا کہ کل حامد خان نے 2،3غلط بیانیاں کیں ہیں، انہوں نے میرے بارے میں کہا کہ اختر اقبال ڈار کو پارٹی میں لیکر آنے والا میں تھا۔ حامدخان نے کہا اختر اقبال ڈار ہم سے الائنس کرنے کی اپیلیں کرتے پھرتے تھے۔ معاہدے کے سوال پر اختر اقبال ڈار نے کہا کہ اگر یہ لوگ سچے ہیں تو انہیں کہیں کہ معاہدے کی ویڈیوز اور گواہ لے کر آئیں ، اگر معاہدہ ہوا تھا تو کس نے کیا اور گواہان کون تھے ؟وہ لے کر آئیں ۔

مجھے بھی 13جنوری کو رات 11بجے پتہ چلا کہ یہ معاہدے کا کہہ رہےہیں ، میرے ٹکٹس پر بلے باز کا نشان ہے، مجھےمعاہدے کے بارے میں مختلف علاقوں سے رپورٹس آ گئی تھیں ۔ مجھے یہ بتا یا گیا کہ یہ دو ، دو ٹکٹیں لے کر گھوم رہےہیں ، اگر معاہدہ ہوا ہے تو سامنے لے کر آئیں ، میرے بارے میں مختلف افواہیں گھوم رہی ہیں ،جس کا مجھے بے حد دکھ ہو رہا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ ہر بندہ کوئی نا کوئی نئی کہا نی سنا رہا ہے، عجیب و غریب باتیں سن رہا ہوں ، یہ جھوٹ میں کس حد تک چلے جاتے ہیں ، اس بات پر حیرانی ہو رہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں