تازہ ترین

ہم لیول پلیئنگ فیلڈ مانگنے آئے تھے فیلڈ ہی چھین لی گئی، پی ٹی آئی رہنما کا سپریم کورٹ میں شکوہ

اسلا م آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے رہنماء لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ مانگنے آئے تھے فیلڈ ہی چھین لی گئی، سیاسی جماعت کو سپریم کورٹ ختم کرسکتی ہے، الیکشن کمیشن نہیں، عوام میں پی ڈی ایم جماعتوں کیلئے نفرت ہے۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سینئر وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ صرف انتخابی نشان لیا گیا، پارٹی ختم نہیں ہوئی، سیاسی جماعت کو سپریم کورٹ ختم کرسکتی ہے، الیکشن کمیشن نہیں، ہم مخصوص نشستیں لیں گے، حکمت عملی ابھی نہیں بتانا چاہتا۔ان کا کہنا ہے کہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ مانگنے آئے تھے فیلڈ ہی چھین لی گئی، ہمارے امیدوار جیت کر واپس پی ٹی آئی میں آئیں گے، ہم سب سے بڑی جماعت بن کر پارلیمان میں آئیں گے، ہماری جیت پر ڈاکہ نہیں مارا جاسکتا، غلط فہمی دور کرلیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ این اے 122 میں میرا ووٹ نہیں، اصل ووٹ بانی پی ٹی آئی کا ہے، ہمیں جلسے اور الیکشن مہم کی اجازت نہیں دی جارہی، عوام میں پی ڈی ایم جماعتوں کیلئے نفرت ہے، 8 فروری کو نفرت نظر آجائے گی، لاہور سب سے زیادہ انہیں مسترد کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں