مریم نواز کا مقابلہ کرنے والا امیدوار ہسپتال پہنچ گیا، وجہ کیا بنی؟

لاہور(پی این آئی) لاہور کے اہم ترین انتخابی دنگل میں مریم نواز کا مقابلہ کرنے والے پیپلز پارتی کے امیدوار افتخار شاہد ایڈووکیٹ کو کارنر میٹنگ کے دوران فالج کا اٹیک آ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار افتخار شاہد ایڈووکیٹ باغبانپورہ میں کارنر میٹنگ کیلئے موجود تھے کہ اس دوران ان کی طبیعت بگڑ گئی، کارکنان اور موقع پر موجود مقامی رہنماوں نے انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا جہاں مختلف ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ انہیں فالج کا اٹیک ہوا تاہم اہل خانہ کا کہناہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔افتخارشاہد کا یمرجنسی میں علاج جاری ہے ۔پیپلز پارٹی کے رہنما افتخار شاہد ایڈووکیٹ لاہور کے حلقہ این اے 119 سے مریم نواز اور این اے 120 سے روحیل اصغر کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close