عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمشنر کیس میں عائد فردِ جرم کا متن بھی سامنے آگیا

لاہور( پی این آئی) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمشنر کیس میں عائد فردجرم کا متن سامنے آگیا ہے۔

 

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمشنر کیس میں عائد فردجرم کے متن میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی، بانی پی ٹی آئی کی تقریر کے الفاظ اور رویہ توہین آمیز تھا، بانی پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کو نفرت ، تضحیک اور حقارت کا نشانہ بنایا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان آئین کے آرٹیکل 204اور توہین عدالت کے آرڈیننس کے سیکشن تھری کے تحت توہین کے مرتکب ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی پر توہین الیکشن کمشنر کیس میں فرد جرم 3 جنوری کو عائد کی گئی تھی۔

 

 

 

دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق بانی چیرمین پر فرد جرم عائد کرنے کے دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ بانی چئیرمین نے 12 جولائی ،18 جولائی ،27 جولائی اور 13 اگست 2022 کو چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ہیں اسی طرح بانی چئیرمین نے چیف الیکشن کمشنر کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی ہے فرد جرم کے مطابق بانی چیئرمین کی تقریر کے الفاظ اور رویہ توہین آمیز تھا بانی چئیرمین نے چیف الیکشن کمشنر کو نفرت، تضحیک اور حقارت کا نشانہ بنایا ہے فرد جرم کے مطابق بانی چئیرمین آئین کے آرٹیکل 204، توہین عدالت آرڈیننس کے سیکشن 3 کے تحت توہین کے مرتکب ہوئے ہیں۔

 

 

فرد جرم کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی ائی کی تقاریر کا ریکارڈ پیمرا سے حاصل کیا گیا ہے اورشواہد کی روشنی کی میں بانی چئیرمین چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے مرتکب قرار پائے ہیں آپ پر یہ تمام الزامات چارج شیٹ کیے جاتے ہیں ذرائع کے مطابق بانی چئیرمین نے فرد جرم کو غور سے سنا تاہم فرد جرم پر دستخط کرنے اور صحت جرم سے بھی انکار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close