چیئرمین نیب نے سرکاری افسران کو بڑی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد( پی این آئی) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے سرکاری افسروں کو نیب کی جانب سے تنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

سندھ سیکرٹریٹ میں بیوروکریسی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اب انکوائری کے دوران کسی سرکاری افسر کا میڈیا ٹرائل نہیں کیا جائے گا۔سرکاری افسران کھل کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ نیب میں مقدمات ہونے پر تعمیری منصوبے نہیں رُکنے چاہئیں۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ، ڈی جی نیب سندھ، چیئرمین پلاننگ بورڈ سندھ اور آئی جی سندھ سمیت تمام سیکریٹریز نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close