پی ٹی آئی امیدواروں نے پارٹی کیساتھ وفادار رہنے کا حلف اٹھا لیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے قرآن پاک پر انتخابات میں کامیابی کے بعد پارٹی کے ساتھ وفادار رہنے کا حلف اٹھا لیا۔

بیشتر امیدواروں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر پارٹی سے وفاداری کا حلف اٹھایا اور کارکنوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے امیدواروں نے حلف کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کیں۔پی ٹی آئی امیدواروں کا کہنا تھاکہ کارکن ووٹ دیں، حلف لیتے ہیں کہ پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔پی ٹی آئی امیدواروں نے مختلف مقامات پر کارکنوں کی موجودگی میں قرآن پاک پر حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں این سے 4 سوات سے سہیل سلطان، پی کے 9 سلطان روم، پی کے 12 سے یامین خان اور پی کے 73 کے امیدوارعلی زمان شامل ہیں۔این اے 6 کے امیدواربشیرخان سمیت بیشتر امیدواروں نے بھی قرآن پاک پر حلف لیا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو دیگر نشان الاٹ کردیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close