اسلام آباد(پی این آئی) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پہلی بار ہوا کہ الیکشن سے پہلے ہی وزیراعظم چن لیا گیا ہے۔
بہاولنگر میں پریس کانفرنس کے دوران اعجاز الحق نے کہا کہ اٹک سے رحیم یار خان تک ہمارے حمایت یافتہ امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہو رہا ہے، وزیراعظم پہلے چُن لیا گیا اور الیکشن بعد میں ہوں گے۔ضیاء لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو یکساں لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے آنے والی حکومت پی ڈی ایم کا سیکنڈ ورژن ہوگی۔اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں، عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں