اسلام آباد(پی این آئی)توشہ خانہ کیس، نیب کو اہم ہدایات جاری۔۔۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایک ہفتے میں نیب کو توشہ خانہ کیس میں نواز شریف سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔نوازشریف، یوسف رضا گیلانی، آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔نیب پراسیکیوٹر اور وکلاء صفائی احتساب عدالت عدالت میں پیش ہوئے۔نواز شریف کے پلیڈر رانا عرفان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
نواز شریف سے متعلق نیب کی انکوائری رپورٹ آج بھی احتساب عدالت پیش نہیں کی جا سکی جس کے بعد عدالت نے نیب کو ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔یوسف رضا گیلانی کے وکیل راجہ فیصل یونس نے بھی عدالت میں پیش ہوکر آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کیں جو منظور کرلی گئیں۔احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں