پی ٹی آئی امیدوار کیخلاف مقدمہ درج، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

رحیم یارخان (پی این آئی)پی ٹی آئی امیدوار کیخلاف مقدمہ درج، نئی مشکل کھڑی ہو گئی۔۔رحیم یارخان میں پی ٹی آئی امیدوار کی جانب سے مرضی کا انتخابی نشان مانگنے اور آر او کو دھمکانے کے معاملے پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وکلاء اور امیدواروں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔مقدمے میں این اے 171 سے پی ٹی آئی امیدوار اور حامیوں سمیت 100 سے زائد وکلاء نامزد ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے آر او آفس میں گھس کر زبردستی اپنی مرضی کا انتخابی نشان مانگا۔ملزمان نے آر او محمد شفیق سے گالم گلوچ کی، گریبان پکڑا اور دھمکیاں دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close