عمران خان کیخلاف عدم اعتماد نہ لاتے تو۔۔۔۔۔ خواجہ سعد رفیق نے طویل عرصے بعد لب کشائی کردی

لاہور (پی این آئی)لیگی رہنماخواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لاتے توپاکستان دیوالیہ ہوجاتا۔

کارنر میٹنگ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ کا مطلب ہے دنیا آپ کا حقہ پانی بندکر دیتی ہے،خزانہ خالی تھا کوئی ڈالر دینے کو تیارنہیں تھا،ہم نےایک ایک کر کے ناراض ملکوں کو منایا۔انہوں نے مزید کہا کہ8فروری بہت اہم دن ہے،پاکستان کےمعاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں،لوگوں کوبھوک وافلاس اوربیروزگاری کاسامناہے ،سرکارکےپاس تنخواہ دینےکےلیےپیسےنہیں ہیں، عدم اعتماد نہ کرتےتوپاکستان دیوالیہ ہوجاتا،سری لنکا بن جاتا،عدم اعتمادنہ لاتےتوڈالرہزار روپے کاہو چکاہوتا،جس سےجان چھڑائی تھی اسی آئی ایم ایف کےپاس ہمیں جاناپڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close