عمران خان کی حکومت کس کی وجہ سے قائم تھی؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نوشہرہ (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے مرکزی چیئرمین سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت اگر قائم تھی تو وہ میری وجہ سے تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے راہیں جدا کردیں تو نہ عمران رہا اور نہ ان کی حکومت اور انتخابات میں تو عمران خان اور انکی پی ٹی آئی کا خیبر پختونخواہ سے مکمل صفایا کرکے ہی دم لوں گا، اسلام کے نام پر ووٹ مانگنے والوں نے ووٹ لیکر ہمیشہ اسمبلیوں میں پہنچ کر غریب عوام کو بھول کر صرف اور صرف لوٹ مار کیا ہے جس کی دلیل یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی ہے ،یہ ساری دولت اسی لوٹ مار کی ہے ،اسلام کے ٹھیکیڈاروں کو اپنی دور حکومت میں آئمہ مساجد نظر نہیں آئے تھے ،جب میں وزیر اعلیٰ بنا تو میں نے مساجد کے آئمہ کے لئے وظائف دینے کی منظوری دی جو آج بھی جاری و ساری ہے،عمران خان خیبر پختونخواہ میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے خلاف تھا ان کی سوچ یورپ اور امریکہ کا تھا وہ اس صوبے کے غریب عوام کے مسائل سے بے خبر تھے اور نہ ان کو غریبوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی تھی اس لئے میں نے عمران خان سے اپنی راہیں جدا کردی ، پی ٹی آئی والے ضلع نوشہرہ میں ایک سیٹ جیت کر دیکھائیں جب نوشہرہ میں پی ٹی آئی نے کلین سویپ کیا تھا وہ میری سیاسی بصیرت کی وجہ سے کیا تھا میری سیاسی جنگ پی ٹی آئی سمیت تمام ان سیاسی جماعتوں سے ہے جس نے لوٹ مار ، اقرباپروری اور کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close