زکرگڑھ(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے دستِ راست احسن اقبال نے شکر گڑھ کے حلقہ این اے 75 میں مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم کا آغاز متنازعہ انداز سے اپنے سیاسی حریف دانیال عزیز پر پی ٹی آئی کے ساتھ ملی بھگت اور پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کرنے کے الزامات لگا کر کیا ہے۔
اتوار کے روز شکر گڑھ میں مسلم لیگ نون کے الیکشن آفس میں تقریب مین تقریر کرتے ہوئے احسن اقبال نے الزام لگایا کہ “دانیال عزیز “اندرونی طور پر پی ٹی آئی کی ٹکٹ کی دوڑ میں تھے. دانیال کو پی ٹی آئی نے گھاس نہ ڈالی تو آخری روز ٹکٹ لینے پہنچ گئے، دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کے چکر میں ٹکٹ کے لئے درخواست تک نہ دی تھی۔احسن اقبال نے دعوی کیا کہ مسلم لیگ نون کی قیادت 2013 میں دانیال عزیز کو ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھی۔میں نے دانیال عزیز کو ٹکٹ لے کر دیا۔ اور ان کی وفاداری گارنٹی بھی دی۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ دانیال عزیز کے حادثہ میں زخمی ہونے کے بعد ڈی ایچ کیو میں سارے ڈاکٹروں کو انہوں نے بلوایا تھا۔احسن اقبال نے یہ دلچسپ دعویٰ بھی کیا کہ ان کو جنرل باجوہ نے کہا کہ اگر نارووال میں فرسٹ ایڈ نہ ملتی تو دانیال عزیز کی زندگی خطرے میں تھی۔احسن اقبال نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لیے ہمارے خلاف پریس کانفرنس کر ڈالی، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز نے ن لیگ پر مہنگائی کا الزام لگایا اور مجھے ذمہ دار قرار دیا، مہنگائی تو پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف پروگرام نے کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں