شاہد خاقان عباسی کا ن لیگ کے امیدوار کی حمایت سے انکار، وجہ کیا بنی؟

لاہور (پی این آئی) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا حصہ نہیں ہوں، سیاسی مستقبل کا فیصلہ الیکشن کے بعد کروں گا، ن لیگ کے امیدوار کی حمایت نہیں کرسکتا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اس وقت مسلم لیگ ن کا حصہ نہیں ہوں، پارٹی کو پیغام دیا تھا کہ میری سیٹ پر ورکر کو ٹکٹ دیں تو حمایت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں ٹکٹ کی تقسیم جس طرح ہوئی اس کے بعد اب امیدوار کی حمایت نہیں کرسکتا، سیاسی مستقبل الیکشن کے بعد طے کروں گا۔سابق وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ ملک شدید ابہام کا شکار ہے، الیکشن آگے کردیئے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close